اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے مظالم اور جرائم کی وجہ سے فلسطینی عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ عرب حکمرانوں کی غیرت ، انسانیت اور شرافت سے دور دور کا بھی کوئي واسطہ نہیں ہے۔ اس اداریۓ میں مزید آیا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران صیہونی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے ہی صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے قتل عام اور غزہ پٹی کو ویران کرنے کی جرات ہوئي ہے۔ اس اداریۓ میں مزید آیا ہے کہ غز پٹی کے خلاف دقیانوس اور قدامت پسند عرب حکمرانوں اور اسرائيلی حکومت کی غیر مساوی جنگ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ استقامت کا جذبہ ناقابل شکست ہے۔
.......
/169